حروف تہجی کی اشکال درست بناوٹ میں لکھ سکیں

حروف جوڑ کر ارکان بنا کر لکھ سکیں

الفاظ میں ملواں/ چھوٹی اشکال درست طریقے سے لکھ سکیں

دو حرفی، سہ حرفی اور چہار حرفی ارکان والے الفاظ لکھ سکیں

الفاظ کے جوڑ توڑ لکھ سکیں.( حروف کی مختلف اشکال کی صورت میں)

بصری الفاظ( یہ، وہ، ہے،ہوں،میں، میرا، ہم، ہمارا، تم، تمہارا وغیرہ) لکھ سکیں

اپنا نام لکھ سکیں

حروف، الفاظ، سادہ جملے دیکھ کر لکھ سکیں

تصویر دیکھ کر اس میں موجود اشیاء کے نام لکھ سکیں

سادہ الفاظ سن کر لکھ سکیں( املا )

ایک سے دس تک گنتی اردو ہندسوں اور لفظوں میں لکھ سکیں

دو سے تین ارکان والے الفاظ استعمال کرتے ہوئے تین سے پانچ آسان جملے لکھ سکیں

متن تصویر سے متعلق تفہیمی سوالات کے درست جوابات لکھ سکیں

حروف کو ملا کر ارکان اور ارکان کو ملا کر الفاظ پڑھ سکیں

ارکان اور الفاظ میں حروف تہجی کی چھوٹی ملواں والی شکلوں کی شناخت کرکے پڑھ سکیں

حرکات( پیش، زبر، زیر وغیرہ)کی تبدیلی سے الفاظ کو درست تلفظ سے پڑھ سکیں

بصری الفاظ( یہ، وہ، ہے، ہوں، میں، میرا، ہم، ہمارا، تم، تمہارا وغیرہ)پڑھ سکیں

نون غنہ، یاے معدولہ، واؤ معدولہ، تشدید اور تنوین کے حامل الفاظ صحت کے ساتھ پڑھ سکیں

واؤ معروف، واؤلین، یاے معروف اور یائے لین کے الفاظ میں امتیاز کر سکیں

ایک منٹ میں کم از کم تیس کثیر الاستعمال الفاظ میں ارکان کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھ سکیں

ایک منٹ میں کم از کم تیس کثیر الاستعمال الفاظ میں ارکان کو درست طریقے سے پڑھ سکیں

ایک منٹ میں کم از کم پنتالیس الفاظ پر مشتمل سادہ عبارت روانی سے پڑھ سکیں

ایک منٹ میں کم از کم بیس اختراعی ہجوں والے یا بے معنی الفاظ پڑھ سکیں

متن( بلند خوانی /خاموش مطالعہ ) پڑھ کر سوالات کے درست جواب دے سکیں

اردو زبان میں دیگر زبانوں کے الفاظ پڑھ کر متن کے حوالے سے ان کا مفہوم بتا سکیں

ٹی وی اور اور برقی میڈیا پر اردو کے روزمرہ استعمال کے آسان الفاظ پڑھ سکیں

چھپائی کے پیچیدہ تصورات( حرف، لفظ، جملہ، صحفے کا آغاز، صفحےکا اختتام، سرورق، پسں ورق، تصویر، اعداد وغیرہ ) کی درست نشاندہی کر سکیں

سادہ جملوں کو درست تلفظ اور روانی سے پڑھ سکیں

فہرست اور عنوانات دیکھ کر سبق تلاش کر سکیں

اردو زبان میں حروف تہجی کی اصوات ادا کر سکیں

ایک مختصر لفظ میں تمام آوازوں کو درست طریقے سے ادا کرسکیں مثلا “کان” میں ک+ا+ن

ہلکی اور بھاری آوازوں کو درست طریقے سے ادا کرسکیں
الفاظ کی ابتدائی آواز تبدیل کر کے نئے الفاظ بنا سکیں کی مثلا جال سے(ج) ہٹاکر (ب) لگا کر “بال”

الفاط کی آخری آواز تبدیل کر کے نئے الفاظ بنا سکیں جیسے بابا سے (با) ہٹا کر (جا) لگا کر” باجا”

دو یا زائد ارکان والے الفاظ کو درست ارکان میں توڑ سکیں مثلا “تالا” میں “تا” اور “لا”

انفرادی آوازیں سن کر لفظ بنا کر بول سکیں مثلا “ج +ا+ن” سن کر لفظ” جان” بولنا(توڑ سے جوڑ)

کم از کم ایک ہزار بنیادی الفاظ کی درست ادائگی کر سکیں

پوچھا گیا سوال سمجھ کر اس کا جواب دے سکے

امر و نہی کے سادہ جملے ادا کرسکیں

اپنی ذات، گھر، علاقےاور کاموں کے بارے میں بات کر سکیں

گنتی، حروف، الفاظ، جملوں، اشیاء، نام اور ذات کے حوالے سے سوالوں کا جواب دے سکیں

روز مرہ امور کے بارے میں بات چیت کر سکیں

اردو میں سادہ جملے، مصرے، شعر، لطیفے، پہیلیاں اور واقعات سنا سکیں

اپنی پسند و ناپسند کا مناسب الفاظ میں اظہار کر سکیں

بول چال میں جملوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئےواقعے یا کہانی کو اپنے الفاظ میں بیان کر سکیں

گھر اور اسکول میں استعمال ہونے والی چیزوں کے نام درست طریقے سے ادا کر سکیں

اردو زبان میں حروف تہجی کی اصوات کو سن کر پہچان سکیں

ایک مختصر لفظ میں تمام آوازوں کی شناخت کر سکیں

حروف کی اصوات سن کر ہلکی اور بھاری آوازوں میں فرق کر سکیں، جیسے ب اور بھ، چ اور چھ

“سن کر دو یا زائد ارکان والے الفاظ کو درست ارکان میں توڑ سکیں مثلاً باجا میں “با” اور “جا

انفرادی آوازیں سن کر درست طریقے سے لفظ بنا سکیں مثلا “ن+ا+ن” سنیں تو انہیں ملا کر لفظ بنا سکیں.( توڑسے جوڑ)

الفاظ کی ابتدائی آواز سن کر انہیں تبدیل کر کے نئے الفاظ بنا سکیں مثلاً “رات” سے( ر) ہٹا کر( ب) لگا کر” بات

سن کر کم از کم ایک ہزار بنیادی الفاظ کے معنی کا ادراک کر کے روز مرہ بول چال میں درست استعمال کرسکیں

الفاظ سن کر ہم آواز حروف کی پہچان کر کے بتا سکیں

ہم آواز حروف کی آواز سن کر ان کی آوازوں میں فرق کر سکیں

سادہ جملے سن کر ان کا مفہوم سمجھ سکیں

اردو زبان میں میں کیا گیا سوال سمجھ کر اس کا جواب دے سکیں

دی گئی ہدایات سن کر ان پر عمل کر سکیں

امر و نہی کے سادہ جملے سمجھ کردہرا سکیں

آہنگ اور لے کے حوالے سے سادہ مصرے، اشعار اور نظمیں سن کر پسند بتاسکیں

لطیفہ یا پہیلی سن کر وضاحت کر سکیں

قومی زبان میں سادہ کہانی سن کر تفہیمی سوالات کے درست جوابات دے سکیں

مختصر کہانی سن کر دوہرا سکیں

گھر میں عام استعمال کی اشیاء وغیرہ کے نام سن کر پہچان سکیں